تازہ ترین

صفائی نہ ہونے سے شہر کوڑے کا ڈھیر بننے لگا

صفائی-نہ-ہونے-سے-شہر-کوڑے-کا-ڈھیر-بننے-لگا

ایل ڈبلیو ایم سی کے پاس فنڈز ختم، 3 ارب کی ادائیگی نہ ہونے سے البراک اور اوزپاک کا صفائی سے انکار، کنٹریکٹرز کا جنوری ‘فروری میں 7 سالہ معاہدہ ختم ہونے جا رہا ہے شہرکی 274یونین کونسلوں میں تعفن پھیلنے کا اندیشہ، متعلقہ حکام خاموش، شہر کو جلد زیرو ویسٹ کر لیا جائے گا ،ادائیگیوں بارے افسروں کو مطلع کر دیا :ایم ڈی راؤ امتیاز لاہور : لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے پاس فنڈز ختم ہو گئے ،ترک کمپنیوں البراک اور اوز پاک نے ادائیگیاں نہ ہونے پر شہر میں صفائی سے انکار کر دیا،شہر کوڑے کرکٹ کا ڈھیر بننے لگا،تعفن پھلنے کا اندیشہ پیداہو گیا ۔سیکرٹری بلدیات ،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر بھی خاموش ہیں جبکہ شہری تذبذب کا شکار ہو گئے ۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے ترک کنٹریکٹرز کو 3 ارب روپے کی ادائیگیاں نہیں کی گئیں حالانکہ کمپنیوں نے بقایا جات کی مد میں صفائی کمپنی سے مذکورہ رقم مانگی بھی ہے ۔ معاہدے کے مطابق جنوری اور فروری 2020 میں ترک کنٹریکٹرز کا سات سالہ معاہدہ ختم ہونے جا رہا ہے ۔صفائی نہ ہونے کے باعث شہر کی274یونین کونسلوں کے گلی محلوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے ۔دوسری طرف کمپنی بورڈ بھی کوئی بڑا فیصلہ نہیں کر سکا جس کی وجہ سے شہر کی صفائی التوا کا شکار ہے ۔اس حوالے سے ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راؤ امتیاز کا کہنا تھا شہر کو جلد زیرو ویسٹ کر لیا جائے گا ، ادائیگیوں بارے تمام افسروں کو مطلع کر دیا ہے ۔ادھر صفائی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ شہر میں زیرو ویسٹ صفائی آپریشن کا آغاز کرد یا ۔ اس سے قبل چیئرمین اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے ترک کنٹریکٹرز کے ساتھ ملاقات میں ان کے تحفظات کو دور کیا اور مستقبل میں مزید ہم آہنگی کے ساتھ چلنے پر اتفاق کیا گیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں