لاہور :لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں 10 برس سے رائج ٹھیکیداری نظام کو ختم کردیا گیا،7152ملازمین کو کمپنی کے پے رول پر رکھ لیا گیا۔ ٹھیکیداری نظام سے چھٹکارے پر کمپنی کو سالانہ 18کروڑ کی بچت ہوگی اور ملازمین کو بروقت تنخواہوں کی ادئیگی کے ساتھ ساتھ ملازمین کو گروپ لائف انشورنس، ای او بی آئی اور سوشل سکیورٹی جیسی مراعات بھی دی جائینگی۔ چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا ورکرز ادارے کا اثاثہ ہیں اور محکمے میں انکی کارکردگی قابل تحسین ہے ۔ انکا مزید کہنا تھا غریب ملازمین کو ٹھیکیداری اور سیٹھ نظام سے نجات دلائی گئی جس سے ہڑتالوں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور بلیک میلنگ جیسے مسائل پر بخوبی قابو پالیا جائے گا۔