تازہ ترین

صنم ماروی کا گلوکاری چھوڑنے کے اعلان کے 24 گھنٹوں بعد گلوکاری میں واپسی کا اعلان

صنم-ماروی-کا-گلوکاری-چھوڑنے-کے-اعلان-کے-24-گھنٹوں-بعد-گلوکاری-میں-واپسی-کا-اعلان

معروف فوک گلوکارہ صنم ماروی کا یوٹرن 23 جون کو گلوکاری چھوڑنے کے اعلان کے بعد 24 گھنٹوں کے بعد گلوکاری میں واپسی کا اعلان کردیا۔ صنم ماروی نے اپنے فیس بک پیج پر تقریبا ساڑھے 7 منٹ کی سندھی زبان میں جاری کی گئی ویڈیو میں گزشتہ روز موسیقی چھوڑنے کے اعلان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سندھی عوام نے ان کا بیان سنے بغیر ان پر تنقید شروع کردی، جس وجہ سے انہوں نے غصے میں آکر گلوکاری چھوڑنے کا اعلان کیا۔ https://www.facebook.com/watch/?v=313451639664151 اپنے وضاحتی ویڈیو میں صنم ماروی اپنے خاندانی معاملات پر بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں اور کہا کہ شوہر سے طلاق کے بعد انہوں نے تاحال اپنے بچوں کو نہیں دیکھا اور وہ ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ہی یہ جنگ لڑ رہی ہیں۔ صنم ماروی نے سندھ کے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے نام سے سرزمین سندھ کی ہیروئن ماروی کا نام نکال لیا جائے تو وہ کچھ بھی نہیں رہیں گی اور وہ سندھی مداحوں کو برا بھلا کہنے کی بات سوچ بھی نہیں سکتیں۔ یہ بھی پڑھیں: صنم ماروی کی بہن نے ان کے خلا تھانے میں درخواست جمع کرادی گلوکارہ نے مداحوں کو کہا کہ انہوں نے ان سندھی مداحوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جو ان کے بیان سے قبل ہی انہیں جھوٹا کہہ کر ان کی کردارکشی کر رہے تھے اور ایسے ہی چند افراد کے عمل کی وجہ سے انہوں نے غصے میں گلوکاری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ صنم ماروی نے اپنے فیس بک پیج پر سندھی زبان میں ایک پوسٹ میں واپس گلوکاری کی جانب آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ناراض مداحوں کو منانے کے لیے سرزمین سندھ پر شاہ عبداللطیف بھٹائی کا کلام آکر گائیں گی۔تاہم گلوکارہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کب اور کس شہر میں آکر مداحوں کے لیے فن کا مظاہرہ کریں گی۔ واضح رہے کہ صنم ماروی نے گلوکاری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ صنم ماروی کی جانب سے گلوکاری چھوڑنے کا اعلان ان کی سوتیلی بہن گلوکارہ ریشماں پروین کی جانب سے سنگین الزامات لگانے اور ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروانے کے بعد کیا گیا ہے۔ https://www.facebook.com/watch/?v=294037145124550 ریشماں پروین کے دو روز قبل سندھی زبان میں جاری ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا گیا کہ انکی بہن صنم ماروی نے نجی گارڈز کے ساتھ ان کے گھر میں گھس کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کی دھمکیاں دیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں