تازہ ترین

صوبائی وزیر راشد حفیظ کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

صوبائی-وزیر-راشد-حفیظ-کی-کھلی-کچہری،-شہریوں-کے-مسائل-سنے

پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے نے کھلی کچہری لگائی، راولپنڈی : شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات دیئے، اس موقع پر راشد حفیظ نے کہا کہ آٹے کا جعلی بحران پیدا کرنیوالے اپوزیشن رہنمائوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پی ٹی آئی حکومت مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرنے جا رہی ہے۔ تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی اور دیگر سہولیات کی بہتری کیلئے کوششیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے وہ دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ علوم و فنون سیکھ کر اپنے آپ کوہنر مند بنائیں تاکہ وہ اچھا، باعزت اور معقول روزگار حاصل کرنے کے قابل ہو سکیں۔ حکومت فنی تعلیمی اداروں میں بہترین تربیتی سہولیات دے رہی ہے جن سے استفادہ کرکے نوجوان نہ صرف خود معاشی خود کفالت کی منزل حاصل کر سکتے ہیں بلکہ وہ قومی معیشت کی بہتری میں بھی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں