@روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2019ء) اطالوی اداکارہ صوفیہ لورین ایک دہائی کے بعد دوبارہ پردہ سکرین پر دکھائی دیں گی۔ پاکستانی ویب سائٹ کے مطابق صوفیہ لورین بیٹے اڈورڈوپونٹی کی ہدایت کردہ فلم ’’ لا ویٹا ڈیوینٹی اے سی‘‘میں دکھائی دیں گی۔ فلم کی عکس بندی اٹلی میں شروع کر دی گئی ہے جو 2020ئ میں مکمل کرلی جائے گی۔