خانیوال : وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے تحت ضلع خانیوال میں ٹائیگر فورس کو فنکشنل کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرسرپرستی اب تک رجسٹرڈ ہونے والے ٹائیگر فورس کے 17 ہزار اراکین کی ٹریننگ کا بھی آغاز ہو گیا ڈپٹی کمشنر نے ٹائیگر فورس کو کورونا کے خلاف جنگ میں ضلعی انتظامیہ کا دست و بازو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں بھی انتظامیہ کا ساتھ دے گی۔انہوں نے یہ بات یونین کونسل 84 ٹائیگر فورس کے اراکین کے تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ڈپٹی کمشنر نے ٹائیگر فورس پر زور دیا کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے شہریوں کی بھرپور رہنمائی کریں اور شہری کورونا کی وبا ء سے بچاؤکے لئے سنجیدہ طرز عمل اپنائیں ۔