ہم اپنے ضلع کو مثالی گرین اور کلین بنائیں گے جس کے دوسرے اضلاع تقلید کریں گے مظفرگڑھ: ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے ضلع کو گرین اور کلین بنانا ہے ، ضلع بھر میں کروڑوں پودے لگائے جائیں گے جس کے لئے سرکاری اداروں میں نرسریاں لگائی جارہی ہیں، جن میں مختلف اقسام بالخصوص پھلدار پودے لگائے جارہے ہیں، جلد ہی ہم اپنا ہدف حاصل کرلیں گے جس سے نہ صرف ضلع مظفرگڑھ میں پودے لگائے جائیں گے بلکہ دیگر اضلاع کو بھی پودے فراہم کئے جائیں گے ، یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ شہر میں بازارسے تجاوزات کے خاتمے کے بعد بنائے گئے گرین بیلٹ میں پودے لگاتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ویژن کے مطابق ہم اپنے ضلع کو مثالی گرین اور کلین بنائیں گے جس کے دوسرے اضلاع تقلید کریں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ آب و ہوا کو معتدل رکھنے کیلئے شجر کاری وقت کی ضرورت ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے دکانداروں اور انجمن تاجران کے تعاون سے شہر کے بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جارہا ہے ۔