تازہ ترین

ضلع ملتان میں 80واٹر پلانٹس لگائے جائینگے :ڈپٹی کمشنر

ضلع-ملتان-میں-80واٹر-پلانٹس-لگائے-جائینگے-:ڈپٹی-کمشنر

ہر ممبر صوبائی اسمبلی کے حلقے میں پانچ واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے کھلی کچہری میں شکایات پیش،عامرخٹک نے متعلقہ حکام کواحکامات جاری کئے ملتان: ڈپٹی کمشنر عامرخٹک نے کہا ہے کہ ضلع ملتان میں آب پاک اتھارٹی کے ذریعے 80 واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے ۔ہر ممبر صوبائی اسمبلی کے حلقے میں پانچ واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ شہری حدود میں شامل ہونے کے قاسم بیلہ کی صفائی کا نظام ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حوالے کردیا گیا ہے ۔وہ مسجد فاروق اعظم قاسم بیلہ میں کھلی کچہری سے خطاب کررہے تھے ۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے کھلی کچہری میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کے سلسلے میں گورنر پنجاب کو ارسال کرنے کیلئے رپورٹ تیاری کے مراحل میں ہے ۔واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کیلئے مقامات کی نشاندہی شروع کر دی گئی ہے ۔اس بارے سرکاری سکول یا سرکاری اراضی کو ترجیح دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا شہری اپنے ایریاز میں پہلے سے لگے ہوئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی حفاظت کریں۔ عامر خٹک نے کہا کہ شہری حدود میں آنے کے بعد قاسم بیلہ میں صفائی کا نظام ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حوالے کردیا گیا ہے ۔یکم فروری تک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں 300 نئے سینٹری ورکرز کی خدمات حاصل کر لی جائیں گی۔نئے سینٹری ورکرز آنے کے بعد قاسم بیلہ میں صفائی کا مستقل میکانزم بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہری قاسم بیلہ میں عارضی ڈمپنگ پوائنٹ کے لیے جگہ کی نشاندہی کریں۔مشینری کے ذریعے ویسٹ اس عارضی ڈمپنگ پوائنٹ سے لفٹ کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنرنے کھلی کچہری میں پیش کی جانے والی درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کئے ۔کھلی کچہری میں مکان پر قبضہ ہونے اور چوری بارے شکایات بھی پیش کی گئیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں