آئیسولیشن اور قرنطینہ میں بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں:وقاص رشید وہاڑی: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید کی زیر صدارت کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں اے ڈی سی ریونیومحمد فاروق ڈوگر، اے ڈی سی جنرل خالد محمود، اے ڈی سی فنانس عبدالطیف خان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد جاوید، پاک فوج کے افسران اور دیگر محکموں کے افسران نے بھی شر کت کی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ آئسولیشن اور قرنطینہ سنٹر میں موجود افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں قرنطینہ سنٹر میں موجود لوگوں کو کھانے پینے اور رہائش کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں قرنطینہ سنٹر میں ٹھہرے ہوئے لوگ ہمارے مہمان ہیں انکو کوئی مشکل پیش نہیں آنے دی جائے گی بعدازاں اجلاس میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور آٹے کی ترسیل کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا،وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ ضلع وہاڑی میں آٹے کی کسی قسم کی کمی نہیں ہے فلور ملز کا گندم کا کوٹہ بڑھا دیا گیا ہے آٹے کی ترسیل کے طریقہ کار کو بہتر بنایا جا رہا ہے ۔