طارق عزیز یوں تو وہ اپنی صلاحیتوں سے کئی اعزازات اپنے نام کرچکے تھے لیکن انہیں یہ شرف بھی حاصل تھا کہ پی ٹی وی پر وہ پہلے مرد اناؤنسر تھے۔ 26 نومبر 1964 کو پی ٹی وی پر نظر آنے والا سب سے پہلا چہرہ کسی اور کا نہیں بلکہ ہر دل عزیز طارق عزیز کا تھا۔انہوں نے پی ٹی وی کی نشریات کا آغا زکیا، جس کے تعارفی بیان میں طارق عزیز نے کہا کہ ’خواتین و حضرات طارق عزیز آپ سے مخاطب ہے۔ https://youtu.be/_Hj_Y-qPXWs پی ٹی وی کی نشریات کے آغاز پر کہا کہ پاکستان ٹیلیویژن کے حوالے سے آج کا دن ایک یادگار اور تاریخ ساز دن ہے۔ آج وہ دن ہے کہ جب لاہور میں، شہروں کے شہر، کالجوں کے شہر، باغوں اور پھولوں کے شہر میں پاکستان ٹیلی ویژن اپنی نشریات کا آغاز کررہا ہے۔ طارق عزیز نے ناظرین کو اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی کچھ ہی دیر پہلے صدر پاکستان جنرل محمد ایوب خان کے ہاتھوں نشریات کا باقائدہ آغاز ہوا ہے۔نشریات کی مزید تفصیل بتاتے ہوئے طارق عزیز نے کہا کہ ابھی شام کے ساڑھے چھ بج رہے ہیں اور کچھ ہی دیر میں موسم کا حال بتایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد بچے اپنا پروگرام دیکھیں گے جس میں کوشش ہوگی کہ وہ کھیل ہی کھیل میں بہت سی کام کی باتیں بتائی جائیں۔اس پہلی نشریات میں ’ہوائی جہاز خود بناؤ‘ کے نام سے بچوں کا پروگرام نشر کیا گیا جس میں بچوں کو بتایا گیا کہ ہوائی جہاز کیسے بنایا جاسکتا ہے۔ پھر طارق عزیز نے بتایا کہ بچوں کو چلتے پھرتے کارٹون بھی دکھائے جائیں گے۔