تازہ ترین

طالبات تعلیمی اداروں میں منشیات استعمال کی نشاندہی کریں:آر پی او

طالبات-تعلیمی-اداروں-میں-منشیات-استعمال-کی-نشاندہی-کریں:آر-پی-او

خواتین پر مظالم کی رپورٹ کیلئے 1161 ہیلپ لائن فعال ،طالبات فائدہ اٹھا سکتی ہیں ویمن یونیورسٹی کی طالبات کا ویمن سنٹر کا دورہ ، دادرسی سنٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ ملتان: ریجنل پولیس آفیسروسیم احمدخان کی دعوت پرگزشتہ روز ویمن یونیورسٹی کی طالبات کو کمیونٹی پولیسنگ کے تحت ویمن سنٹر کا دورہ کرایا گیا۔اس موقع پر ویمن یونیورسٹی کی 100 سے زائد طالبات کو دادرسی سنٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرایا گیا اور بریفنگ دی گئی۔ طالبات کے وفد کو ویمن سنٹر آمد پر پولیس بینڈ کے چاک و چوبند دستے نے پولیس بینڈ پیش کیا۔ویمن سنٹر میں منعقدہ تقریب کی صدارت ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان نے کی جبکہ سی پی او ملتان زبیر احمد دریشک مہمان خصوصی تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او وسیم احمد خان نے کہا کہ ملتان ویمن سنٹر میں 100 بیڈز کا شیلٹر ہوم بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ طالبات اپنے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی نشاندہی کریں۔ظلم کے خلاف خاموش رہنا سب سے بڑا جرم ہے ۔آر پی او نے کہا کہ خواتین پر مظالم کی رپورٹ کیلئے 1161 ہیلپ لائن فعال کردی گئی ہے جس سے طالبات فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں