تازہ ترین

طالبہ نمرتا کے دوپٹے کی آخری DNA رپورٹ پولیس کو مل گئی

طالبہ-نمرتا-کے-دوپٹے-کی-آخری-DNA-رپورٹ-پولیس-کو-مل-گئی

کراچی: طالبہ نمرتا چندانی کے دوپٹے کی آخری ڈی این اے رپورٹ بھی لاڑکانہ پولیس کو موصول ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فارنزک لیب لاہور کے ڈائریکٹر جنرل فارنزک کی جانب سے جاری شدہ رپورٹ بھی نیگیٹو آ ئی ہے جبکہ دوپٹے سے کسی قسم کے ذرات نہیں ملے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کپڑے پر جب تک خون موجود نا ہو کپڑے پر ڈی این اے آنا مشکل ہوتا ہے، اس سے قبل 16 ستمبر کو نمرتا کی پر اسرار ہلاکت کے بعد پولیس ریکارڈ میں بھی بیانات موجود ہیں جس کے مطابق دروازہ توڑ کر روم میٹس اور سائیڈ روم میٹس نے نمرتا کے گلے سے دوپٹہ کھولا گیا۔  ذرائع کے مطابق دوپٹے پر ایک سے زیادہ طالبات کے ہاتھ لگنے کے باعث بھی کوئی ڈی این اے نہیں ملا جبکہ اس سے قبل نادرا کی خانب سے بھی فنگر پرنٹس کراس میچ کمپیرزن رپورٹ نیگیٹو آ چکی ہے۔ حقائق و واقعات کے بعد اب نمرتا کیس کے جوڈیشنل انکوائری افسر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اقبال حسین میتلو جلد رپورٹ رجسٹرار ہائی کورٹ کو بھجوا دیں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں