تازہ ترین

طبی عملے کو حفاظتی آلات فراہم کیے جائیں،شاہی سید

طبی-عملے-کو-حفاظتی-آلات-فراہم-کیے-جائیں،شاہی-سید

مخیر حضرات ینگ ڈاکٹرز کی فنڈریزنگ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اے این پی سندھ کے صدر سے ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات کراچی عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، این آئی سی ایچ کے وفد نے مردان ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محبوب نورانی کررہے تھے ۔ وفد نے اے این پی سندھ کے صدر کو موجودہ حالات میں ڈاکٹرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محبوب نورانی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ڈاکٹرز کو حفاظتی آلات کی کمی کا چیلنج درپیش ہے ۔ حفاظتی آلات کی کمی کی وجہ سے این آئی سی ایچ کے ڈاکٹرز حفاظتی آلات خریدنے کے لیے فنڈریزنگ مہم پر مجبور ہوگئے ہیں۔شاہی سید کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہے ہیں۔ اس وقت ڈاکٹرز کا محفوظ رہنا پورے قوم کے مفاد میں ہے ، انہوں نے وفد کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ شاہی سید کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کو درپیش مشکلات کو وزیر اعلیٰ سندھ سمیت تمام متعلقہ اداروں تک پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کروں گا۔ اس موقع پر شاہی سید نے وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کی کہ این آئی سی ایچ سمیت صوبے کے تمام اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی آلات فراہم کیے جائیں۔ شاہی سید نے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ ینگ ڈاکٹرز کے فنڈریزنگ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ یہ لوگ یکسوئی سے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری کرسکیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں