تازہ ترین

طیارہ حادثہ:جاں بحق افراد کےلواحقین لاہورسےکراچی روانہ

طیارہ-حادثہ:جاں-بحق-افراد-کےلواحقین-لاہورسےکراچی-روانہ

پی آئی اے کے طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے مسافروں کے لواحقين کو کراچی کيلئے پرواز روانہ ہوگئی ہے۔ لاہور سے کراچی آنے والے طیارے میں فرانزک ماہرين کی 4 رکنی ٹیم بھی موجود ہے۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایا ہے کہ شناخت کیلئے لاہور سے ڈی این اے ایکسپرٹس ڈاکٹرز کی ٹیم لاہور سے کراچی پہنچ رہی ہے، شناخت ہونے والی ميتوں کی لواحقین کو حوالگی شروع کردی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلٰی سندھ کی ہدایت، طیارہ حادثے سے متاثر علاقہ مکینوں کو رہائش کی فراہمی ترجمان نے مزید بتایا کہ وزيراعظم عمران خان کی ہدايت پرلواحقين کو فی کس 10 لاکھ روپے ديئے جائيں گے، تدفین کے اخراجات پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجرز لواحقین کے گھر جا کر ادا کریں گے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ پی آئی اے کا ابھی تک 96 افراد کے خاندانوں سے رابطہ ہوگیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں