پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے اپنے شوہر اداکار دانش تیمور کے ساتھ منفرد فوٹو شوٹ کرایا ہے۔ عائزہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں۔ تصاویر میں عائزہ اور دانش نے مغربی لباس زیب تن کر رکھا ہے اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار موڈ میں واک کر رہے ہیں۔ دانش اور عائزہ کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ترین جوڑوں میں کیا جاتا ہے، یہ جوڑا نا صرف عملی زندگی میں بہت کامیاب ہے بلکہ ان کی ذاتی زندگی کی بھی مثالیں دی جاتی ہیں۔ قبل ازیں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے ایک منفرد تصویر شیئر کی تھی۔ تصویر میں عائزہ خان نے سرمئی اور سبز رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا اور وہ مسکراتے ہوئے ڈفلی بجا رہی تھیں۔ مداحوں نے عائزہ خان کی اس منفرد مگر خوبصورت تصویر کے لیے بہت پسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔ خیال رہے کہ عائزہ خان اپنے مداحوں کو یکے بعد دیگرے ہٹ ڈرامے دینے کے بعد آج کل ماڈلنگ کی جانب زیادہ متوجہ دکھائی دیتی ہیں۔