معروف گلوکارعاصم اظہر کا کچھ دن قبل نیا گانا “تم تم ”ریلیز کردیا گیاجسے سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت مل ہورہی ہے لیکن تعریف کے ساتھ ساتھ صارفین کیلئے اس گانے پرتنقید کرنے کیلئے بھی ایک واضح پہلو موجود ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں سے یہی لگتا ہے کہ جیسے صارفین سب کام کاج چھوڑ کر اسی گانے کے انتظار میں بیٹھے تھے۔ گانے کی ویڈیو 6 منٹ 11 سیکنڈز پرمشتمل ہے جس کے آغاز میں کینیڈین فلاسفر میتھسونا ڈھلوائیوکا مشہورمقولہ درج ہے ” اگر محبت پر پیسے کوترجیح دوگے تو ہمیشہ غریب ہی رہو گے”۔ https://twitter.com/AsimAzharr/status/1278679649544003584 اس گانے کی ویڈیو میں عاصم اظہر کے ساتھ اداکارہ ہنیا عامر، اداکار اسد صدیقی، ٹک ٹاک سٹار اریکا حق، اریپ سنگر رامس، طلحہ یونس، طلحہٰ انجم اور گلوکار و اداکار تیمور صلاح الدین عرف مورو شامل ہیں۔ گانا چند دوستوں کی کہانی ہے جنہیں لڑکیوں سے دھوکہ ملنے پران کی بیوفائی اور لالچ کا دکھڑا روتے دکھایا گیا ہے۔ ان دوستوں میں عاصم اظہر، اسد صدیقی، رپیر رامس، طلحہ انجم، یوٹیوبر مورو اور طلحہ انجم شامل ہیں جبکہ ویڈیو میں معروف ٹک ٹاکر اریقہ حق اور اداکار ہانیہ عامر بھی الٹرا ماڈرن لڑکیوں کے روپ میں دکھائی گئی ہیں۔ گانے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگا لیجئے کہ ٹوئٹر پر کچھ روز قبل اس حوالےسے 4 ٹاپ ٹرینڈز زیرگردش تھے جن میں ہانیہ عامر، عاصم اظہر، اریقہ حق اور گانے کا ٹائٹل “تم تم ” شامل ہے۔ اب بات کی جائے تنقیدی پہلو کی تو گانے میں خواتین کو لالچی اور مردوں کو ان کے ہاتھوں کھلونا بنے دکھایا گیا ہے۔ گانا پانچ دوستوں کی کہانی پر مبنی ہے جنھیں محبت میں دھوکے ملتے ہیں اور بظاہر وہ اس کا الزام لڑکیوں کی بے وفائی اور ان کے محبت کے بجائے پیسے کے انتخاب کو قرار دیتے نظر آتے ہیں۔ اس گانے پر سوشل میڈیا صارفین کا اعتراض یہ ہے کہ اس میں خواتین کی منفی عکاسی کرتے ہوئے یہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ عورتیں بے وفا، خود غرض، لالچی اور بد کردار ہوتی ہیں۔ اس حوالے سے کی جانے والی ٹویٹس میں سنجیدہ نوعیت کے اعتراضات کے ساتھ ساتھ دلچسپ میمز بھی شامل ہیں۔۔ https://twitter.com/urdunews_world/status/1278993270295547905 https://twitter.com/johaibuswohai/status/1279086604326449152 https://twitter.com/_aliabbass/status/1279084568063115264 https://twitter.com/iamFaix/status/1279076275018178561 https://twitter.com/InamUlh00159646/status/1279074922178936833 https://twitter.com/Bombaxtic_Ridaa/status/1279070970150637569