تازہ ترین

عاصم اظہر کی لائیوپرفارمنس کے دوران مداح نے جوتااچھال دیا

عاصم-اظہر-کی-لائیوپرفارمنس-کے-دوران-مداح-نے-جوتااچھال-دیا

جوتا سٹیج پر موجود گٹارسٹ کے گٹارپر جالگا،گلوکارنے پرفارمنس جاری رکھی ،ویڈیووائرل لاہور: پاکستان کا جسٹن بیبر کہلانے والے گلوکار و اداکار عاصم اظہر کی سٹیج پر لائیوپرفارمنس کے دوران مداح نے ان کی طرف جوتا اچھال دیا۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں عاصم اظہر ایک کنسرٹ میں پرفارم کررہے ہیں اور حاضرین میں موجود افراد میں سے کسی نے ان کی طرف جوتا اچھال دیاتاہم وہ جوتا گلوکار کے بجائے گٹار سٹ کے گٹار پر جالگا https://youtu.be/Ez7tZmwjV0A عاصم اظہر نے اس حرکت کے باوجود اپنی پرفارمنس جاری رکھی ،سوشل میڈیا پر اس ویڈیوکو دیکھنے والے عاصم اظہر کے مداحوں نے غصے اور ناراضگی کا اظہارکیاہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں