تازہ ترین

عالمی برادری کشمیر یوں کو حق خود ارادیت دلا ئے ،رضا بشیر تارڑ

عالمی-برادری-کشمیر-یوں-کو-حق-خود-ارادیت-دلا-ئے-،رضا-بشیر-تارڑ

بھارتی ہٹ دھرمی جا ری رہی تو خطہ جنگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے ، یکجہتی کشمیر تقریب سے خطاب اسلام آ باد : کینیڈا میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کہا ہے کہ عالمی برادری کشمیر یوں کو حق خود ارادیت دلا ئے ، بھارتی ہٹ دھرمی جا ری رہی تو خطہ جنگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے ،مہذب اقوام کشمیر بارے سلا متی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کر وا ئیں ۔ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے اوٹاوا میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوا لے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رضا بشیر تارڑ نے کہا بھارت میں بی جے پی حکومت کا مقصد ہندو بادشاہی نظام قائم کرنا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں سیاسی رہنما ئوں اور کارکنوں سمیت ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا ، لوگوں کو ہسپتا لوں ، ہنگامی خدمات اور حتیٰ کہ جان بچانے والی ادویا ت تک بھی رسائی حاصل نہیں ،اشیائے خوردونوش کی قلت ہے ۔ انہوں نے پاکستانی کینیڈین شہر یوں کی تعریف کی جنہوں نے بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرے میں بھر پور شرکت کی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں