کراچی:کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، یونائیٹڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم، صدر پنھل مگسی اور جنرل سیکرٹری اکرام خان نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور ڈسٹرکٹ کونسل کراچی کے 640 ملازمین کی آڑ میں نئی بھرتی کرکے انہیں رورل ڈیولپمنٹ کے نام پر واٹر بورڈ میں کھپانے کی منظوری دی گئی ہے جو سن کوٹے اور ایڈہاک ملازمین کی بحالی تک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اگر یہ ملازمین واقعی مستقل بنیادوں پر عرصہ دراز سے کام کررہے ہیں تو ان کے پے رول، کاغذات، تعلیمی اسناد، قومی شناختی کارڈاور ڈومیسائل وغیرہ کی ویریفیکیشن کے بعد اسکروٹنی کی جائے، جس میں کلیئر ملازمین کو علیحدہ بجٹ ہیڈ کے ساتھ واٹر بورڈ میں ایڈجسٹ کیا جائے اور اس سلسلے میں بھی فوقیت سن کوٹے اور بحالی کے منتظر ایڈہاک ملازمین کو دی جائے، جبکہ عالمی بینک کے ایک ارب 60کروڑ ڈالر کی گرانٹ واٹر بورڈ کی بہتری کیلئے خرچ کی جائے تاکہ انفرا اسٹرکچر بہتر بنایا جاسکے