تازہ ترین

عالمی بینک کے 23کروڑڈالر کے منصوبے کا آغاز

عالمی-بینک-کے-23کروڑڈالر-کے-منصوبے-کا-آغاز

کے ایم سی، ڈی ایم سیز اور ڈسٹرکٹ کونسل کے کام کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کا منصوبہ6سال میں مکمل ہوگا،بلدیاتی اداروں کو فنڈزکارکردگی کی بنیاد پرملیں گے کے فور پر کام ہو رہا ہے، ضرور مکمل کیا جائے گا، پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلیے ہالیجی جھیل کی استعداد بڑھا رہے ہیں،وزیر بلدیات ناصرشاہ کاتقریب سے خطاب کراچی : صوبائی وزیر بلدیات، ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ورلڈ بینک کے تعاون سے کراچی میں بشمول کے ایم سی، ڈی ایم سیز اور ڈسٹرکٹ کونسل کے کام کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے 33 ارب روپے کی لاگت سے کمپی ٹیٹو اینڈ لائیور ایبل سٹی آف کراچی (کلک) کا منصوبہ شروع کرے گی یہ منصوبہ چھ سال کے عرصے میں مکمل کیا جائے گا جس کے تحت شہر کے موجودہ اسٹرکچر کو گراس روٹ کی سطح تک بہتر بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ سیکریٹریٹ میں کلک پروجیکٹ کی لانچنگ کی تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ورلڈ بینک کے ریجنل ڈائریکٹر جان روم ، سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ، پروجیکٹ ڈائریکٹر کلک زبیر چنا، ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ، اسپشل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ (ٹیکنکل) سید محمد طٰحٰہ کے علاوہ بلدیاتی اداروں کے سربراہان و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ وزیر بلدیات نے اس موقع پر پروجیکٹ کی تفصیلات کے بارے میں بتایا کہ کلک پروجیکٹ کی کل لاگت 33.600 ارب روپے ہے جس میں سے 1.400 ارب روپے حکومت سندھ اپنے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے فراہم کرے گی اور 23کروڑ یو ایس ڈالر ورلڈ بینک اپنے انویسٹمنٹ فنانسنگ کے ذریعہ فراہم کرے گا، پروجیکٹ6 سال میں مکمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کلک پروجیکٹ میں شامل تمام بلدیاتی اداروں کو فنڈز کارکردگی کی بنیادوں پر فراہم کیے جائیں گے جس ادارے کی کارکردگی بہتر نہیں ہوگی اگلی دفعہ اس ادارے کا فنڈ اچھی کارکردگی والے ادارے کو دے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کے فور پروجیکٹ پر کام ہو رہا ہے اور 265 ایم جی ڈی فیز ون کے منصوبے کو ضرور مکمل کیا جائے گا۔ وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، حب ڈیم سے کراچی پانی کی فراہمی کے دوران کافی پانی ضائع ہوجاتا ہے جس پر کام جاری ہے ۔ پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ہالیجی جھیل کی استعداد بڑھا رہے ہیں جبکہ ڈی سیلی نیشن پر بھی کام ہو رہا ہے ۔ ٹریٹمنٹ پلانٹس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری روشن شیخ نے کہاکہ 300 بلین روپے کے پروجیکٹ ایک سے دو سال میں کراچی میں شروع کئے جارہے ہیں تاہم پروجیکٹ کی کامیابی کا دارومدار تمام اسٹیک ہولڈرز کے بھرپور تعاون پر ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں