وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ننکانہ صاحب آمد کے موقع پر انصاف امداد پروگرام کا آغاز کر دیا۔ عثمان بزدار کا انصاف امداد پروگرام سے متعلق کہنا تھا کہ پروگرام میں 25 لاکھ مستحق خاندانوں کو 12ہزار روپے فی خاندان مالی امداد دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انصاف امداد پروگرام کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔انہوں نے کہا کہ سیاست سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کررہے ہیں، سیاست کیلئے آگے بہت وقت ہے، کورونا وبا پر سیاست چمکانے والوں نے عوام کومایوس کیا ہے۔ عثمان بزدار نے ننکانہ صاحب میں قائم 100بستروں پر مشتمل کورونا فیلڈ اسپتال کا دورہ بھی کیا۔