تازہ ترین

عدالت نے سنتھیا رچی کو رحمان ملک کیخلاف بیان بازی سے روک دیا

عدالت-نے-سنتھیا-رچی-کو-رحمان-ملک-کیخلاف-بیان-بازی-سے-روک-دیا

اسلام آباد: عدالت نے امریکی بلاگر سنتھیا رچی کو سابق وزیر داخلہ و رہنما پی پی رحمان ملک کے خلاف بیان بازی سے روک دیا۔ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی جانب سے امریکی بلاگر سنتھیا رچی کے خلاف 50 ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت کی۔  عدالت نے سنتھیا رچی کو رحمان ملک کے خلاف بیان بازی سے روکتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ سماعت تک رحمان ملک کے خلاف ہتک عزت کا کوئی مواد شائع نہ کرے۔ امریکی خاتون سنتھیا رچی کو رحمان ملک کی طرف سے دائر 50 ارب روپے ہرجانے کے دعوے میں 13 جولائی کو عدالت بھی طلب کر لیا گیا۔ معاملے کا پسِ منظر سنتھیا رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر جنسی زیادتی جب کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم شہاب الدین پر دست درازی کا الزام لگایا ہے۔ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے سنتھیا رچی کے الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے اور پیپلز پارٹی نے امریکی خاتون کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کر لیا ہے۔ nرحمان ملک کی جانب سے سنتھیا رچی کو 50 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا گیا ہے جب کہ سنتھیا رچی نے یوسف رضا گیلانی کو 12 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں