ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘میں ہانیہ کا کردار مصروفیت کے باعث چھوڑا:اداکارہ لاہور: پاکستانی اداکارہ عروہ حسین کاکہناہے کہ ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘میں ہانیہ کا کردار وہ کر رہی تھیں اورچند قسطیں بھی ریکارڈ ہوچکی تھیں کہ اس دوران مجھے اپنی پروڈیوس کردہ فلم ٹچ بٹن کی شوٹنگ کیلئے پنجاب جاناپڑا ،وہاں اتنی مصروف ہوگئی کہ ڈرامے کیلئے ٹائم ہی نہیں نکال پائی ۔ کام چھوڑنے پر ڈرامے کے ہدایت کار ندیم بیگ مجھ سے ناراص ہوگئے تھے ،فلم کی شوٹنگ مکمل کرکے کراچی آئی تو باقاعدہ طور پر ان کے پاس جاکر معافی مانگی،مصروفیت نے مجھے ایک اچھے ڈرامے میں اداکاری سے محروم کردیا۔