تازہ ترین

عظمی ٰبخاری کاچیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی کے خلاف مقدمہ درج کروانے کااعلان ،عمرجٹ نے لیگی رہنماکو10کروڑہرجانے کالیگل نوٹس بجھوادیا

عظمی-ٰبخاری-کاچیئرمین-پنجاب-فوڈ-اتھارٹی-کے-خلاف-مقدمہ-درج-کروانے-کااعلان-،عمرجٹ-نے-لیگی-رہنماکو10کروڑہرجانے-کالیگل-نوٹس-بجھوادیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی پر عمر تنویر جٹ کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کر دیا ، عمر تنویر جٹ نے بھی عظمیٰ بخاری کوار ڈی نیٹر پر کرپشن کا الزام لگانے پر عظمیٰ بخاری کو دس کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا ۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے لاہو ر کے مختلف علاقوں میں آٹے کی دستیابی کے حوالے سے سروے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر نے میری شہرت کو نقصان پہنچایا اور گھر کی تصویر بنائی لہٰذاہراساں کرنے پر ایف آئی آر کے لئے درخواست دوں گی ۔دوسری جانب چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر جٹ نے عظمی بخاری کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوایا ہے۔ لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عظمی بخاری نے میرے کوارڈی نیٹر پر کرپشن کے الزامات لگائے لہٰذاکرپشن کے الزامات کے ثبوت فراہم کئے جائیں یا معافی مانگی جائے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں