عثمان قادر نے ثوبیہ خان سے گزشتہ برس نکاح کیا تھا، اب رخصتی بھی ہوگئی، تقریب میں فلم، ٹی وی اور سٹیج کے معروف اداکاروں اور اداکارائوں نے شرکت کی لاہور عظیم پاکستانی سابق کرکٹر عبدالقادر کے صاحبزادے نے معروف اسٹیج اداکارہ سے شادی کرلی، عثمان قادر نے ثوبیہ خان سے گزشتہ برس نکاح کیا تھا، اب رخصتی بھی ہوگئی، تقریب میں فلم، ٹی وی اور سٹیج کے معروف اداکاروں اور اداکارائوں نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اسٹیج اداکارہ صوبیہ خان کی شادی ہو گئی ہے۔صوبیہ خان کی شادی معروف کرکٹر عثمان قادر کے ساتھ عمل میں انجام پائی ہے۔ عثمان قادر پاکستان کے عظیم سابق کرکٹر عبدالقادر کے صاحبزادے ہیں۔ تاہم عثمان قادر آسٹریلیا کی شہریت اختیار کر چکے ہیں اور وہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں۔ عثمان قادر اور اداکارہ ثوبیہ خان نے گزشتہ برس نکال کیا تھا جبکہ دونوں کی رخصتی آج انجام پائی ہے۔ ثوبیہ خان نے بتایا تھا کہ عثمان قادر کے ساتھ نکاح سے کچھ ماہ قبل ہی دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی اور پھر انہوں نے عثمان کو ہی اپنا جیون ساتھی بنالیا۔اداکارہ نے شادی کے بعد شوبز کا حصہ رہنے کا اعلان کیا ہے، تاہم وہ اب اسٹیج ڈراموں کا حصہ نہیں بنیں گی۔ جبکہ عثمان قادر کی کرکٹ کی مصروفیات کے باعث دونوں نے پہلے نکاح کرنے اور بعد ہی رخصتی کرنے کا فیصلہ تھا۔ اب عثمان قادر اور ثوبیہ خان کی لاہور میں رخصتی انجام پائی ہے۔ لاہور میں منعقدہشادی کی تقریب میں فلم، ٹی وی اور سٹیج کے معروف اداکاروں اور اداکارائوں نے شرکت کی۔