تازہ ترین

علم کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات حکومتی کارنامہ :فرخ حبیب

علم-کے-فروغ-کیلئے-انقلابی-اقدامات-حکومتی-کارنامہ-:فرخ-حبیب

حلقہ بندیوں کا کام مکمل ہونے پر بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہو گا فیصل آباد : وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ووٹوں کے اندراج اور حلقہ بندیوں کا کام مکمل ہونے کے بعد بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو فلاحی ریاست بنانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں اور200 ارب سے احساس کفالت پروگرام سے 70 لاکھ مستحق خواتین کو شفاف طریقے سے مالی امداد ملے گی جبکہ ملک میں علم کے فروغ کے لئے انقلابی اقدامات حکومت کا اہم کارنامہ ہے جس کے ثمرات بہت جلد نظر آنا شروع ہو جائیں گے ۔ حکومت اور نجی شعبہ کو تعلیم کے فروغ اور ملک کے ہر فرد کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے ایک پیج پر چلنا ہوگاتاکہ خواندہ افراد اور غربت کی لکیر سے نیچے رہنے والے طبقے کو ملکی ترقی میں برابر کا شریک بنایا جا سکے ۔ تعلیم کے فروغ میں اہم جزو یکساں نصاب تعلیم بھی ہے اور اس کے لئے سب سے زیادہ کام پی ٹی آئی حکومت نے کیا۔ یکم اپریل 2021 تک پورے پاکستان میں پرائمری کا یکساں نصاب تعلیم رائج ہو گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں