تازہ ترین

علی سیٹھی کا نیا گانا مداحوں میں مقبول

علی-سیٹھی-کا-نیا-گانا-مداحوں-میں-مقبول

پاکستان کے نامور گلوکار علی سیٹھی نے اپنے نئے گانے 'خبر تحیر عشق' کے ذریعے اردو کے معروف شاعر سراج اورنگ آبادی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ گلوکار کا یہ نیا گانا سراج اورنگ آبادی کی غزل 'خبر تحیر عشق' پر ہی مبنی ہے جس میں علی سیٹھی کا ساتھ گریمی ایوارڈ جیتنے والے موسیقار نوح جارجسن نے دیا۔گانے کی موسیقی بھی دل کو چھو لینے والی ہے، جبکہ غزل کے انداز میں تیار کیے گئے اس گانے کو انٹرنیٹ پر بےحد پسند کیا جارہا ہے۔4 منٹ 29 سیکند دورانیے کے اس گانے کی ویڈیو میں علی سیٹھی اور نوح جارجسن اکٹھے جلوہ گر ہوئے۔یوٹیوب پر اب تک اس ویڈیو کو 11 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ https://twitter.com/mmariammustafa/status/1216272146005098497 انٹرنیٹ پر علی سیٹھی کے اس گانے کو کافی مثبت ردعمل موصول ہورہا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مداح نے علی سیٹھی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اس گانے کے ساتھ سب کو پیچھے چھور دیا۔ایک صارف نے غزل کے کچھ اشعار شیئر کیے۔ https://twitter.com/KhaliqSabeeh/status/1216481847791771648 علی سیٹھی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ اس غزل کو دوسرے انداز میں گاتے نظر آئے۔ https://www.instagram.com/p/B7Of2Tth9uR/?utm_source=ig_web_copy_link یاد رہے کہ علی سیٹھی نے گزشتہ سال مہدی حسن کے گانے 'گلوں میں رنگ' پر کوک اسٹوڈیو میں پرفارم کیا تھا، ان کے اس گانے کو بھی مثبت ردعمل موصول ہوا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں