تازہ ترین

عمران خان اگر آپ کو ہماری ضرورت ہے تو ہم حاضر ہیں، عاطف اسلم

عمران-خان-اگر-آپ-کو-ہماری-ضرورت-ہے-تو-ہم-حاضر-ہیں،-عاطف-اسلم

پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کردی جس میں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ عاطف اسلم نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کردہ اس ویڈیو میں کہا کہ ’میں صرف وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرنا چاہتا ہوں، وہ جس طرح اس عالمی وبا سے نمٹ رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے‘۔ https://www.instagram.com/p/B-Un1A0lobn/?utm_source=ig_web_copy_link انہوں نے لوگوں کو پیغام دیا کہ جو اس طرح جس کی بھی اس مشکل وقت میں مدد کرسکتا ہے وہ ضرور کرے۔‎ عاطف اسلم نے مزید کہا کہ ’اللہ پاک ہمیں ہمت دے کہ ہم اس مشکل وقت سے نکل سکیں‘۔ گلوکار نے کہا کہ ’عمران خان اس مشکل وقت میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں اور اگر آپ کو ہماری کسی قسم کی مدد کی ضرورت ہو تو اس کے لیے بھی ہم بالکل تیار ہیں‘۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں ہزاروں اموات کا سبب بننے والے نوول کورونا وائرس سے پاکستان میں بھی اموات اور نئے کیسز آنے کا سلسلہ نہ رک سکا اور ملک میں متاثرین کی تعداد 1600 سے تجاوز کرگئی جبکہ آج مزید 4 اموات کے بعد اب تک 21 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں