تازہ ترین

عمران خان نے کرپشن کے آگے بندباندھ دیا:ہمایوں اختر

عمران-خان-نے-کرپشن-کے-آگے-بندباندھ-دیا:ہمایوں-اختر

تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں کرپشن کے آگے بند باندھ دیا ہے ، لاہور: تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں کرپشن کے آگے بند باندھ دیا ہے ، ترقیاتی منصوبوں کے نام پر اپنی جیبیں بھرنے کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 131کے علاقہ مدینہ کالونی والٹن میں نئی سوئی گیس پائپ لائن بچھانے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس ،پارٹی کے رہنما،کارکنان او راہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور انہیں حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی ۔ سابقہ حکومت ملک کو معاشی طو رپر تنزلی کی اتھاہ گہرائیوں میں دھکیل کر گئی ، مقامی سطح پر پارٹی کی مضبوط تنظیم سازی کریں گے اور اس کیلئے رہنمائوں اور کارکنوں کی مشاورت سے فیصلے کئے جائیں گے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں