تازہ ترین

عمران خان کو کرپشن ختم کر نے کیلئے ووٹ ملا :عثمان ڈار

عمران-خان-کو-کرپشن-ختم-کر-نے-کیلئے-ووٹ-ملا-:عثمان-ڈار

کامیاب جوان پروگرام 10لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیگا ، معیشت کا پہیہ گھومے گا سیالکوٹ : وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کو عوام نے ملک میں خوشحالی لانے اور کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ووٹ دیا ہے ، وہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے ،مہنگائی اور بیروزگاری کی ذمہ دار سابق حکومتیں ہیں ۔وہ سٹی ڈسٹرکٹ کارپوریشن کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چو دھری اخلاق، مہر عاشق حسین ،صدر مہر کاشف، سینئر نائب صدرحامد شیخ ، نائب صدرعلی تیمور بٹ ،نائب صدر ملک خالد ، جنرل سیکرٹری سید عمیر و دیگر موجود تھے ۔علاوہ ازیں اپنے حلقہ انتخاب میں 124 ملین روپے کی لاگت سے ایسٹرن بائی پاس روڈ کی کشادگی ، گورنمنٹ گرلز ماڈل ایلیمنٹری سکول جودھے والی ، ماڈل پولیس سٹیشن سیالکوٹ کینٹ ، محلہ بوہڑی اور جودھے والی میں فلٹریشن پلانٹس کے افتتاح کے موقع پر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ کامیاب جوان پروگرام 10لاکھ نوجوانوں کو باعزت روزگار دیگا ،ملکی معیشت کا پہیہ گھومے گا اور اپوزیشن کو ایک کروڑ نوکریاں گنوانا شروع کردینگے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں