مسلم لیگ ن نے آرمی ایکٹ کی حمایت کا درست فیصلہ کیا :افضل کھوکھر رائے ونڈ: ن لیگی رہنما ایم این اے ملک افضل کھوکھر نے کہا کہ مشکل وقت ختم ہونے والا ہے ، امید ہے کہ بہت جلد عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہو جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ قائد ن لیگ میاں نوازشریف کی جانب سے ٹاسک سونپا گیا ہے کہ آرمی ایکٹ کی حمایت کے بعد پارٹی کارکنوں میں پھیلی مایوسی کو دور کیا جائے اور ان کو بتایا جائے کہ وقت کے مطابق مسلم لیگ کا فیصلہ درست تھا ، بہت ہی جلد مسلم لیگ ن اقتدار میں آ جائیگی اور عوام کے مسائل حل ہوسکیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق چیئرمین یوسی رائے ونڈ میاں مبشر حسین اور پیر ڈاکٹر اسد اشرف بھی موجود تھے ۔