تازہ ترین

عمران خان کی رہائی فورس کے قیام کے لیے پارٹی کی منظوری ضروری نہیں: شفیع جان

عمران-خان-کی-رہائی-فورس-کے-قیام-کے-لیے-پارٹی-کی-منظوری-ضروری-نہیں-شفیع-جان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی فورس کو پارٹی کی منظوری کی کوئی ضرورت نہیں۔

شفیع جان کا کہنا تھاکہ انہیں انٹرویوز نہیں دینے چاہیے تھے ، اگر وہ انٹرویو دیں تو صرف بانی کی رہائی کی بات کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی فورس کو پارٹی کی منظوری کی کوئی ضرورت نہیں ، وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے اعلان کردیا تو فورس بنائی جائے گی۔

تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں کی قومی حکومت کی تجویز پر شفیع جان کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی ان لوگوں سے ملاقات ہی نہیں کریں گے تو وہ انہیں قومی حکومت پر راضی کیسے کریں گے

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں