تازہ ترین

عمران میڈیا اور انجینئرڈ پروگراموں میں متحرک :لیاقت بلوچ

عمران-میڈیا-اور-انجینئرڈ-پروگراموں-میں-متحرک-:لیاقت-بلوچ

وزیر اعظم کی کراچی شادی تقریب میں شرکت میں خزانے سے کتنا پیسہ خرچ ہوا؟ لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی جہاز میں کراچی گئے ۔ چند گھنٹوں کے دورے کو سرکاری رنگ دیاگیا، قومی خزانہ سے کتنا پیسہ لگا ،کیا وزیراعظم قوم کو جواب دیں گے ؟ سب کچھ پہلے بھی ہوتا تھا اب بھی نئے پاکستان میں وہی دھندہ جاری ہے ۔ ۔ مہنگائی ، بے روزگاری ، افراط زر ، مسلسل بڑھتے یوٹیلٹی بلز اقتصادی نظام کے ہر پہیہ کو جام کر رہے ہیں ۔ عمران خان میڈیا ، انجینئرڈ پروگراموں کے دائروں میں متحرک ہیں، انہیں غریب ، مظلوم متوسط طبقہ کے حالات کا کوئی انداز نہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ پانچ اگست کے جابرانہ اقدام کے بعد نریندر مودی نے بھارت میں کئی محاذ کھول دیے ہیں ۔ امریکہ میں ٹرمپ نے بھی اندرونی اور بیرونی محاذ پر جھگڑے کھڑے کردیے اور پاکستان میں اسی نوعیت کے فساد ، بدکلامی ، جھگڑے اور محاذ آرائی کی فضا عمران خان نے بنادی ہے ۔ ٹرمپ کو مواخذہ کا سامناہے ، مودی اپنے تکبر میں غرق ہورہاہے اور عمران خان بھی نہ سنبھلے تو وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے کے لیے وہی کھیل ہوگا جو پرانے پاکستان میں ہوتا رہا۔ پاکستان اب کسی ایڈونچر کا متحمل نہیں ہوسکتا ، آئین ، پارلیمانی نظام کی حفاظت ، قومی سلامتی اور عوام کو درپیش مسائل پر قومی قیادت کوقومی ترجیحات پر متحد ہونا ہوگا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں