وزیراعظم اپنی انا کو چھوڑ کر اپوزیشن سمیت تمام اداروں کو ایک پیچ پر لے کر آئیں ٹائیگرفورس کے نام پر کارکنوں کو نوازا جا رہا :الخدمت کمپلیکس میں تقریب سے خطاب فیصل آباد: جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیرلیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کورونا نے قوم کو اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا عمران خان کی ضد اور انا نے پہنچایا ہے ، عمران خان جس دن قوم سے خطاب کرتے ہیں،ایک نئی کنفیوژن پیدا کردیتے ہیں،وزیراعظم اپنی ضد اور انا کو چھوڑ کر اپوزیشن سمیت تمام اداروں کو ایک پیچ پر لے کر آئیں،حکومت لاک ڈاؤن کے حوالہ سے بھی کوئی قومی پالیسی نہیں بناسکی،جماعت اسلامی نے اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں ترک کر کے اپنے کارکنوں کو قوم کی خدمت پر مامور کردیا،اب تک مستحقین کو کو دوارب روپے کا خشک راشن پہنچا چکے ہیں جبکہ ٹائیگرفورس کے نام پر اپنے کارکنوں کو نوازا جا رہا اور ابھی تک ایک دھیلے کا ریلیف نہیں دیا گیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت کمپلیکس میں کورونا ٹیسٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی نائب امیر سردارظفر حسین خان،ضلعی امیر انجینئرعظیم رندھاوا،صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر ندیم سرور بھی موجود تھے ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم کوروناپر قومی پالیسی بنا نے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں، قومی قیادت اکٹھی نہ ہو ئی تو کوروناکی وجہ سے ملک کو باقابل تلافی نقصان پہنچے گا ، عمران خان انا پرستی چھوڑ کر قومی مفا ہمت پیدا کر یں، اپنی خواہشات پر قوم کو قربان نہ کر یں ،اہم مسئلہ پر قومی قیادت کو اکٹھا کر نا وقت کی اہم ضرورت ہے ، اشرافیہ کون ہیں وزیراعظم ہی بتا سکتا ہے ، عمران خان 18ویں ترمیم کو ایشو بنا کر انتشار پیدا کر کے قوم کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانا چاہتے ہیں ہے ۔