ممبر قومی اسمبلی چودھر ی محمد عاصم نذیر نے کہا ہے کہ عوامی بے لوث خدمت ،فلاح و بہبود و تعمیرو ترقی خوشحالی کی نئی تاریخ رقم کر رہا ہوں مکو آنہ: ہمارا ماضی اور حال دیہی عوام کی ترقی کیسا تھ ساتھ پسماندگی اور اندھیروں کو ختم کرکے اجالوں کی جانب تیزی سے گامزن کرنا ہے سیاست میں بلا امتیاز خدمت کو عبادت کا درجہ دیتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے 42ج ب بیراں والا بنگلہ ،45ج ب تاروں کی جھال ’144رب گھڑ تل میں فراہمی بجلی کے منصوبوں کی تکمیل پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علاقہ کی معزز شخصیات ملک عاشق سابق ناظم ،ظہیر عباس عاسی، مسلم عاسی ،منور بلوچ نمبردار ،اکرم بابر ،اشرف ٹمل،میاں عنصر ندیم سابق ناظم،میاں احسن،میاں عتیق الرحمن کے علاوہ کثیر تعداد موجود تھی۔