تازہ ترین

عوامی رکشہ یونین کی مہنگائی کے خلاف مشعل بردار ریلی

عوامی-رکشہ-یونین-کی-مہنگائی-کے-خلاف-مشعل-بردار-ریلی

بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے مزدوروں کے گھروں میں فاقے ہیں:مجید غوری لاہور : عوامی رکشہ یونین کے سینکڑوں کارکنوں نے بجلی ، گیس،پٹرول ، ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور آٹے ، چینی کے بحران کے خلاف مشعل برادر ریلی نکالی ۔جس کی قیادت عوامی رکشہ یونین و عوامی پاسبان کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کی ۔ ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں رکشہ ڈرائیور شریک ہوئے جنہوں نے لالٹینیں اور مشعلیں اٹھا رکھی تھیں۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عوامی رکشہ یونین کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا عذاب مسلط ہے جبکہ حکمران اسمبلیوں میں اس سے نجات کی تدبیریں کرنے کی بجائے ایک دوسرے پر غیر اخلاقی الزامات لگا رہے ہیں۔سیاست خدمت کا نام ہے جبکہ کرپٹ افراد نے اسے گالی بنا دیا ہے ۔ آٹے اور چینی کا مصنوعی بحران پید ا کرکے غریبوں کو خوار کیا جا رہا ہے ۔بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے غریب مزدوروں کے گھروں میں فاقے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں