تازہ ترین

عوامی مسائل حل کرنا حکومت کا اولین مشن:آشفہ ریاض فتیانہ

عوامی-مسائل-حل-کرنا-حکومت-کا-اولین-مشن:آشفہ-ریاض-فتیانہ

وزیراعظم ،وزیراعلیٰ کی قیادت میں حکومت ترقی کی جانب گامزن،کھلی کچہری سے خطاب فیصل آباد: صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنا موجودہ حکومت کا اولین مشن ہے اس سلسلے میں کھلی کچہریوں کا باقاعدگی سے انعقاد جاری ہے تاکہ ان کی شکایات کا ازالہ کیا جاسکے ۔انہوں نے یہ بات فتیانہ ہاؤس تحصیل کمالیہ میں کھلی کچہری لگا کر عوامی مسائل سنتے ہوئے کہی جس میں مختلف محکموں کے افسر بھی شریک تھے ۔ صوبائی وزیر نے پولیس،ریونیو،ہیلتھ، تعلیم ودیگر محکموں سے متعلقہ لوگوں کے مسائل سنے اور متعلقہ محکموں کے افسروں کو فوری دادرسی کی تاکید کی۔ صوبائی وزیر نے کہا وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں موجودہ حکومت ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے اس سلسلے میں عوامی فلاح وبہبود کے متعدد منصوبے بھی مکمل کئے جارہے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں