تازہ ترین

عوام حکومت اور اداروں کیساتھ تعاون کریں،صدر آزاد کشمیر

عوام-حکومت-اور-اداروں-کیساتھ-تعاون-کریں،صدر-آزاد-کشمیر

تمام ہدایات پر عمل کریں جو اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ضروری ہیں،سردار مسعود خان مظفرآباد : آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لئے مختلف حکومتی محکموں اور قومی اداروں کی مشترکہ کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے ایک بار پھر اپیل کی کہ وہ حفاظتی اقدامات میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور اُن تمام ہدایات پر عمل کریں جو اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ضروری ہیں، یہ بات اُنہوں نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر مطہر نیاز رانا سے ملاقات کے دوران کی ،بعد ازاں صدر آزاد کشمیر سے اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور ممتاز عالم دین مفتی کفایت حسین نقوی نے بھی ملاقات کی اور اُن سے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال اور علماء کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں