تازہ ترین

عوام دشمن فیصلوں کیخلاف آج کراچی تا کشمور مظاہرے ہونگے،حسین محنتی

عوام-دشمن-فیصلوں-کیخلاف-آج-کراچی-تا-کشمور-مظاہرے-ہونگے،حسین-محنتی

کرپشن کیخلاف اعلان جنگ کرنیوالے حکمرانوں کیلئے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ لمحہ فکریہ ہے عوام جماعت اسلامی کے تحت مظاہروں میں شرکت کرکے اپنی بیداری کا ثبوت دیں، صوبائی امیر کراچی: جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ کرپشن اور کرپٹ ٹولے کے خلاف اعلان جنگ اور ملکی خزانے سے لوٹی گئی دولت واپس لانے کا اعلان کرنے والے حکمرانوں کیلئے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ لمحہ فکریہ ہے، حکومت کے تمام دعووں کی طرح کرپشن کے خلاف جنگ کا دعویٰ بھی جھوٹا ثابت ہوا ہے، موجودہ دور میں کرپشن کے ریٹ مزید بڑھ گئے ہیں ،عوام مہنگائی، بیروزگاری ،بھوک اور افلاس کے باوجود اپنے چھوٹے چھوٹے کاموں کیلئے بھی سرکاری دفاتر میں عملے کو رشوت دینےپرمجبور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی موثر اپوزیشن کا کردار ادا کرکے عوام کی ترجمانی کرےگی، حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنادیا اور اس کو وہ اختیارات دئیےجو ایسٹ انڈیا کمپنی کے اختیارات تھے، آئی ایم ایف کا ہاتھ اب عوام کی گردن تک پہنچ گیا ہے،جماعت اسلامی اس نازک اور مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، جماعت اسلامی حکمرانوں کے عوام دشمن فیصلوں کے خلاف قوم کو منظم کرے گی، جس کا آغاز (آج) جمعہ کوکراچی تا کشمور مظاہروں سے ہوگا۔ انہوں نے سندھ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ مہنگائی،بیروزگاری اور حکومتی بے حسی کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت منعقدہ مظاہروں میں بھرپور شرکت کرکے اپنی بیداری کا ثبوت دیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں