چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے، ہم نے حقوق سے محروم عوام کو ان کا جائز حق دلانے کا بیڑہ اٹھایا ہے کراچی : ، ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وہ وقت دور نہیں جب بلدیہ ملیر کا شمار ترقی یافتہ اضلاع میں ہوگا، بلدیہ ملیر کے عوام کو بلدیاتی سہولیات ان کی دہلیز تک فراہم کرنے کیلئے شب و روز محنت کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر صفدر علی بگھیو کے ہمراہ یو سی12 کھوکھرا پار کی اندرونی گلیوں میں پیور بلاک کی تنصیب کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔