شہریوں کے تحفظ کیلئے مزید 4 ماڈل پولیس سٹیشن کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے سیف سٹی پروجیکٹ کا نوے فیصد سے زائد کام مکمل ملتان: آر پی او ملتان وسیم احمد سیال کا کہنا ہے کہ عوام کو دہلیز پر انصاف فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے موثر اقدمات کئے گئے ہیں ،موثر گشت کی بہتر صورتحال اور پولیس اہلکاروں کی دن رات محنت سے جرائم کی شرح میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے ۔ آر پی او وسیم احمد سیال کا کہنا تھا کہ ملتان میں عوام کوبروقت انصاف کی فراہمی کے لئے شہر میں مزید چار ماڈل پولیس سٹیشن کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جس سے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ میں مزید مدد ملے گی ،سیف سٹی پروجیکٹ اپنے آخری مراحل میں ہے اور اس کا نوے فیصد سے زائد کام مکمل ہو گیا ہے اور جلد ہی اس کے فعال ہوتے ہی جرائم کی شرح میں مزید کمی آئے گی ، زیر التواء 31 ہزار سے زائد مثلوں کو نمٹا دیا گیا ہے ، ریجنل پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد کرتے ہوئے وسیم احمد خان نے کہا اردل روم میں محکمانہ سزاؤں کے ساتھ پولیس ملازمین کے مسائل اور شکایات کا بھی ازالہ کیا جارہا ہے تاکہ انکی استعداد کار بڑھائی جاسکے ۔ ایوان تجارت و صنعت ملتان میں خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسرملتان وسیم احمد خان نے کہا مدعی کی درخواست پرایف آئی آر درج نہ کرناجرم سے بھی بڑاجرم سمجھاتاہوں اور80فیصدسے زیادہ اپنے ماتحت پولیس افسران کو شوکازنوٹس صرف اسی ایک بات پردے چکا ہوں۔ سرکاری ملازم عوام اورکاروباری طبقہ کی طرف سے اداکردہ ٹیکسوں سے ہی تنخواہ لیتاہے اورہم آپ کو جواب دہ بھی ہیں۔پولیس کاسوسالہ فرسودہ نظام کواب آہستہ آہستہ ٹھیک کررہے ہیں۔