20کلوآٹے کا تھیلا سرکاری ریٹ 808روپے میں ملے گا ، ریونیو عملہ تعینات جڑانوالہ: جڑانوالہ اسسٹنٹ کمشنر عمردرازگوندل نے کہا ہے کہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہے شہریوں کو سرکاری ریٹ پرحفظان صحت کے مطابق معیاری آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مختلف مقامات رمضان بازار،میلاد چوک،240موڑ پر 4پوائنٹس قائم کردئیے گئے ہیں۔ جہاں روزانہ 20کلوآٹے کا تھیلا سرکاری ریٹ 808 روپے میں فراہم ہوگا۔ آٹا کے تھیلوں کے 4ٹرک سپلائی دیں گے ۔ آٹے کی ترسیل کی مانٹیرنگ کیلئے ریونیوعملہ کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہے جو ویٹافلور،خان فلور،رفیع فلور،جڑانوالہ فلور ملز سے آٹے کی سپلائی وترسیل کا روزانہ ڈیٹا مرتب کرکے رپورٹ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کو ارسال کریں گے ۔ مذکور کا کہنا ہے کہ فلورملزمالکان کو پابندکیاگیا ہے کہ آٹے کی سپلائی کوٹہ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یقینی بنائیں جبکہ چکی مالکان کو بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ سرکاری ریٹ پر آٹے کی فروخت کریں ۔