اس سے قبل ایک پبلک نوٹس کے ذریعے ہفتے کے 4 دن پاسپورٹ آفس کھلے رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔اب حسبِ سابق پیر سے جمعہ تک پاسپورٹ آفس کے تمام فیلڈ فارمیشنز، دفاتر کھلے رہیں گے۔
اد رہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نے کفایت شعاری پلان دیا تھا جس میں توانائی کے ممکنہ بحران کے حوالے سے یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ہفتے میں 4 دن کام ہوگا جبکہ 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم دیا جائے گا۔