وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے تحصیل میلسی کیلئے واٹر اینڈ سیوریج سکیم ایک تحفہ ہے وہاڑی: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید کے ہمراہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا اس موقع پر تحصیل میلسی میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار جنوبی پنجاب کے ترقیاتی کاموں پر خصو صی توجہ دے رہے ہیں عوام کی فلاح وبہبود حکو مت پنجاب کی اولین ترجیح ہے تاکہ عوام کو بہترین سہولیات میسر آسکیں انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل ممکن بنائی جائے تاکہ عوام ان سے جلداز جلد مستفید ہو سکے وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے تحصیل میلسی کیلئے واٹر اینڈ سیوریج سکیم ایک تحفہ ہے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔بعدازاں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے واٹر اینڈ سیوریج سکیم کا وزٹ بھی کیا جہاں انہوں نے جاری کام کا معائنہ کیا ۔