تازہ ترین

عوا م کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے :اسلم اقبال

عوا-م-کے-حق-پر-ڈاکہ-ڈالنے-والوں-کو-نہیں-چھوڑیں-گے-:اسلم-اقبال

ن لیگ نے عوام کو ترقی کے نام پر دھوکہ دیا:منصوبوں کے افتتاح کے بعد گفتگو لاہور: صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے اور صوبے بھر میں ترقیاتی کام تیز رفتاری سے مکمل کئے جارہے ہیں -ن لیگ کی حکومت نے عوام کو ترقی کے نام پر دھوکہ دیا -غریبوں کی زندگیو ں میں بہتری لانے کے ایجنڈے کے ساتھ حکومت میں آئے ہیں او ر اسے پورا کریں گے ۔کرپشن کے خلاف شروع کی گئی جنگ کو بھی منطقی انجام تک پہنچائیں گے -صوبائی وزیر نے ان خیالات کااظہار گزشتہ روزصوبائی حلقہ 151 میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے بعد عوامی اجتماعات اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا -صوبائی وزیر نے ایل او ایس روڈ نزدہاموشاہ جنازگاہ اور نیو مزنگ چوک میں سڑکوں کا افتتاح کیا جبکہ حسن مارکیٹ میں مختلف ترقیاتی کاموں کے آغاز کا بھی افتتاح کیا - انہو ں نے اپنے دورے کے دوران بعض لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے بھی احکامات جاری کئے -

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں