تازہ ترین

عیدمیلادالنبیﷺ ،صوبائی سطح پرسیکورٹی کےغیرمعمولی اقدامات کی ہدایت

عیدمیلادالنبیﷺ-،صوبائی-سطح-پرسیکورٹی-کےغیرمعمولی-اقدامات-کی-ہدایت

کراچی: آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے پولیس کو جاری ہدایات میں کہا ہے کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال اوردرپیش چیلنجز کوسامنے رکھتے ہوئے رینج،ڈسٹرکٹس اورزونز کی سطح پر باہم مشاورت اور رینجرز سمیت قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں وانٹیلی جینس ایجنسیوں سے مربوط روابط پرمشتمل12ربیع الاوّل کنٹی جینسی پلان جلدسے جلدمرتب کیا جائے،انہوں نے کہا کہ کنٹی جینسی پلان کے تحت ضلعوں کی سطح پر تمام اسٹیک ہولڈرزکے تعاون سے بین المسالک ہم آہنگی فروغ کے اقدامات،دل آزار وال چاکنگ،مذہبی،مسلکی منافرت،اشتعال انگیز پمفلٹس، بینرز،ہینڈ آؤٹس یادیگر مواد کی تقسیم کیساتھ اشتعال انگیز تقاریر کی روک تھام کے علاوہ لاؤڈ اسپیکرزایکٹ پربھی عمل درآمدکویقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ تمام مساجد،امام بارگاہوں، مدارس، مزارات، درگاہوں وغیرہ پر سیکیورٹی مزیدسخت کرنے کیساتھ ساتھ دیگرایسے کھلے مقامات کہ جن پر اس خصوصی دن کی مناسبت سے نعتیہ محافل، وعظ،درس، بیان وغیرہ کااہتمام کیا جارہا ہو تھانہ جات کے لحاظ سے جملہ سیکیورٹی اقدامات کوفول پروف بنایاجائے،حفاظتی منصوبے کے تحت مختلف علاقوں کوانتہائی حساس، حساس اور نارمل درجہ بندیوں میں تقسیم کیاجائے جبکہ مرکزی جلوسوں کی گذرگاہوں کوسیکٹرز اورسب سیکٹرز میں تقسیم کیا جائے تاکہ بائی نیم سپروائزری ذمہ داریاں تفویض کرتے ہوئے سیکیورٹی کے مجموعی امور کو ٹھوس اورمربوط بنایا جاسکے،آئی جی سندھ نے ٹریفک پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ ٹریفک کی روانی کوبرقراررکھنے اور شہریوں کوپریشانی سے بچانے کے لیئے 12ربیع الاوّل کی مناسبت سے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیکراسے نافذ العمل اوراس حوالے سے تمام ترمتبادل روٹس سے شہریوں کو آگاہ رکھنے اورٹریفک پولیس کی ڈپلائمنٹ کے لیئے بھی تمام ضروری امورکو یقینی بنایا جائے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں