تازہ ترین

عید تک اندرون شہر رش، ٹریفک کنٹرول کیلئے 8 بازاروں کو جانے والے راستے بند

عید-تک-اندرون-شہر-رش،-ٹریفک-کنٹرول-کیلئے-8-بازاروں-کو-جانے-والے-راستے-بند

فیصل آبا: سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے عید تک اندرون شہر رش اور بے ہنگم ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے 8بازاروں کو جانے والے تمام راستوں کو بند کردیاگیا۔ Faisalabad clock tower, center of eight converging bazaars and one of the busiest yet most interesting place to visit. Do try jug of lassi during summers in a shop under red building on left! آج سے موٹرسائیکل سواروں کا بھی اندرون شہر داخلہ بند ہوگا۔ عید تک شہر میں شاپنگ و کاروبار کی غرض سے آنیوالے حضرات بیرون شہر پارکنگ سٹینڈز پر گاڑیاں کھڑی کریں گے ۔ ضلعی پولیس حکام کی جانب سے سکیورٹی پلان کے تحت ایس ایس پی آپریشنز کی جانب سے تمام بازاروں اور مارکیٹوں کا الگ الگ سکیورٹی پلان بنا یا گیا ہے اور ہر بازار کا ایک الگ سکیورٹی انچارج مقرر کیا گیا ہے اور اسی پلان کے تحت ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت شہر کے 8 بازارں و چوک گھنٹہ گھر کی جانب جانے والے پانچ انٹری پوائنٹس جن میں چوک کچہری بازار، چوک ریل بازار، چوک کارخانہ بازار، چنیوٹ بازار اور بھوانہ بازار کو بیر یئر ز لگا کر ہر قسم کی ٹریفک کا اندورن شہر داخلہ بند کردیا گیا ہے ، ڈی ایس پی ٹریفک سٹی بابر انوار کی قیادت میں 250 کے لگ بھگ ٹریفک وارڈنز کوتعینات کیا گیا ہے ۔تاکہ عید کے دنوں میں ٹریفک کو بحال رکھا جاسکے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں