شنیرا اکرم اوراشنا شاہ کے بعد اداکارہ صنم سعید نے بھی کرونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیراختیارنہ کرنے پرعوام کیلئے پیغام دیا ہے۔ سندھ میں لاک ڈاؤن میں نرمی اور مارکیٹیں کھلنے کی اجازت کے بعد عوام کے جم غفیرکی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہوئیں جس پرصنم سعید نے بھی فکرمندی کا اظہارکیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرصنم نے سوال اٹھایا ” کیا واقعی ہمیں عید منانے کیلئے بازارجانے کی ضرورت ہے؟ کیا ہم کوئی تبدیلی دکھائے بغیرپھر سے پہلے جیسے ہوجائیں گے؟”۔ https://twitter.com/sanammodysaeed/status/1260478568238321664 صنم نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے لکھا ” پلیز احتیاط سے باہرجائیں، یہ بہت مشکل وقت ہے کیونکہ سب ایک ساتھ ہی باہرنکل رہے ہیں۔ کیوں نہ اس سال عید کو مختلف انداز سے منایا جائے”۔اس سے قبل لیجنڈری کرکٹروسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا “سڑکوں پر ٹریفک ، گنجان گلیوں اور سیکڑوں افردا کو ماسک پہنے بغیر فوٹیجز دیکھیں، یہ ملک چاہتا ہے کہ میں روؤں” https://twitter.com/iamShaniera/status/1260086198330167298 ۔جبکہ اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ سب کھل گیا لیکن کیا ہم اب بھی سماجی دوری اختیار کرسکتے ہیں، چپکیں مت “۔واضح رہے کہ سندھ بھرمیں 22 مارچ سے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا، اس دوران تمام مارکیٹیں اور دکانیں وغیرہ بند رہیں تاہم10 مئی کو وزیراعلیٰ سندھ اور تاجروں کے کامیاب مذاکرات کے بعد ہفتے میں 4 دن صبح 6 سے شام 5 تک کاروبارکھولنے کی اجازت دی گئی، تاہم شاپنگ مالز کو یہ اجازت نہیں دی گئی تھی۔ لیکن اگلے ہی روز مارکیٹوں میں بےپناہ رش کے علاوہ سڑکوں پرٹریفک تک جام ہوگئی، سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر خوب وائرل ہوئیں جہاں بےپناہ رش ہے اور بیشتر شہریوں نے ماسک بھی نہیں پہن رکھے۔ جس کے بعد زینب مارکیٹ سمیت کئی مارکیٹوں کو سیل کردیا گیا