تازہ ترین

عید میلادالنبیؐ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت

عید-میلادالنبیؐ-کے-موقع-پر-سکیورٹی-کے-فول-پروف-انتظامات-کی-ہدایت

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی محکمہ بلدیات اور محکمہ پولیس کو ہدایت ،عیدمیلادالنبیؐ کے پروگراموں بالخصوص جلوسوں کے حوالے سے تمام تر ضروری انتظامات بشمول سڑکوں کی مرمت، نکاسی کے نظام کی بہتری ،پانی کی فراہمی اورشہر بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں،انہوں نے یہ ہدایات وزیراعلیٰ ہائوس میں مختلف مکتبہ فکر کے علماء کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں، اجلاس میں صوبائی وزراء، سعید غنی، سید ناصر شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب،چیف سیکرٹری ممتاز شاہ، میئر کراچی وسیم اختر ،وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی،وقار مہدی اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی،وزیراعلیٰ نے کے الیکٹرک اتھارٹیز کو چیف سیکرٹری کے ذریعے ہدایت کی کہ وہ عید میلاد النبیؐ تک لوڈ شیڈنگ نہ کریں،وزیراعلیٰ نے کہا کہ مساجد ، عمارتوں اور اہم اداروں کوعیدمیلادالنبی ؐ کے حوالے سے سجایا گیا ہے لہٰذا بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے،اجلاس میں شرکت کرنے والی

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں