تازہ ترین

عید پر موسم کیسا ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

عید-پر-موسم-کیسا-ہوگا؟-محکمہ-موسمیات-نے-خوشخبری-سنا-دی

 اسلام آباد(24 نیوز) عید الاضحی پر گرمی ہوگی یا بارش محکمہ موسمیات نے بتا دیا۔ضرور پڑھیں:پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بڑا فیصلہ محکمہ موسمیات نے  اگست کے پورے مہینے بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  اگست کے پورے مہینے میں پاکستان میں ایک بار پھر مون سون ہوائیں زیادہ شدت کے ساتھ مسلسل داخل ہوتی رہیں گی جبکہ مغربی ہوائیں بھی وقفے وقفے سے آتی رہیں گی۔ 31 اگست تک بارشوں کے 5 سے 6 سلسلے پاکستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید موسلا دھار بارشوں کا سبب بنیں گے۔ اگست کے پورے مہینے میں وقفے وقفے سے مری ،گلیات, لاہور, راولپنڈی میں موسلادھار بارش کا امکان ہے, گوجرانوالہ، سیالکوٹ, سرگودھا،پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، میانوالی، ڈیرہ غازی خان،ملتان ،بہاولپور ، فیصل آباد ڈویژن میں بھی بارش برسنے کا امکان ہے, ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، سکھر ، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز گرد آلودہواؤں,  آندھی اور گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے ان تمام علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ضرور پڑھیں:بھارت کا کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا اعلان،ایوان میں ہنگامہ محمکہ موسمیات 10 اگست کے بعد خیبر پختون خواہ، صوبہ پنجاب، سندھ اور کشمیر میں وسیع پیمانے پر بارش کا امکان ہے۔  کراچی ،حیدرآباد سمیت بالائی اور زیریں سندھ کے مختلف علاقوں بھی میں شدید موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔  پنجاب، خیبر پختون خواہ، کشمیر، ہزارہ، سندھ میں مسلسل بارشوں سے اکثر شہری علاقوں میں نشیبی مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے ملک بھر میں مجموعی طور پر اگست کے دوران مون سون بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی۔ پاکستان کے شمالی,وسطی اور سندھ کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں فضا میں نم آلود مون سون ہواؤں کی بدولت آنے والے دنوں میں پنجاب,سندھ میں اکثر مقامات پر حبس کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔ ضرور پڑھیں:پیپلز بس سروس کا آغاز ملک کے آبی ذخائر میں پانی کی فراہمی میں کسی قسم کی کمی کا کوئی امکان نہیں، ربیع کی فصلوں کو وافر مقدار میں پانی ملے گا۔  پاکستان کے تمام دریاوں ، پہاڑی ندی نالوں میں اگست کے درمیان اور آخری دنوں میں اور سیلابی کیفیت برقرار رہے گی، درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں